پاکستان کا بڑا دشمن اور دہشت گرد ثنا غفاری عرف شہاب المہاجر افغان شہر کنٹر میں ہلاک ہوگیا۔ ہلاک دہشت گرد ثنا ناصرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر انتہائی مطلوب تھا، دہشت گرد اور اُس کے گھر والے بھارت سے ہجرت کر کے افغانستان آئے تھے۔ دہشت گرد ثنا کا تعلق افغان شہر کابل سے تھا۔ دہشت گرد غفاری ایران، ازبکستان، تاجکستان، پاکستان اور افغانستان میں متعدد حملوں میں شریک رہا۔ وہ اپریل 2020 سے اسلامک اسٹیٹ خراسان صوبے کا سرغنہ تھا۔ تمام تر آپریشنز کا ماسٹر مائنڈ اور ہیڈ آف آپریشنز بھی تھا۔ دسمبر 2021 میں اقوامِ متحدہ، امریکا اور یورپی یونین نے دہشت گرد ثنا کو عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا اور اس کےسر پر 1 کروڑ ڈالر انعام مقرر کیا تھا۔ دہشت گرد کابل میں پاکستانی سفارتخانے اور امام بارگاہ قصہ خوانی بازار پشاور پر حملوں میں ملوث تھا۔
Discussion about this post