پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ محمد رضوان ان کے نائب ہوں گے ۔ سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی اس سیریز کے دیگر کھلاڑیوں میں عامر جمال، عبداللّٰہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق ، محمد حریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا تھا کہ محمد حریرہ اور عامر جمال اپنی ڈومیسٹک پرفارمنس کی بنا پر ٹیم کا حصہ بنائے گئے ہیں۔ یہ پاکستان کی تیسری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلی سیریز ہوگی اسی لیے جیت کی کوشش کی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 3 جولائی کو کراچی میں جمع ہوگی جہاں اس کا کیمپ 9 جولائی کو روانگی تک جاری رہے گا، دورے کا شیڈول سری لنکن کرکٹ بورڈ جاری کرے گا۔
Discussion about this post