برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق غرقاب بحری جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لیے جانے والی 5 رکنی ٹیم میں 2 پاکستانی بھی تھے لیکن بحراوقیانوس میں ڈوبے ٹائی ٹینک کی سیاحت کے لیےگئی لاپتہ آبدوز ٹائٹین کی تلاش تاحال جاری ہے۔ جو 2 پاکستانی لاپتا ہیں ان میں پاکستانی بزنس مین شہزاد داؤد اور ان کا بیٹا سلیمان شامل ہیں جن کا خاندان سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ شہزادہ داؤد برطانوی نژاد پاکستانی اور ایس ای ٹی آئی انسٹی ٹیوٹ میں ٹرسٹی ہیں، وہ ایک نجی کمپنی میں بطور نائب چیئرمین بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ آب دوز ٹائٹین اتوار کو لاپتہ ہوئی۔
Discussion about this post