وزیراعظم شہباز شریف نے چشمہ 5 نیوکلیئر پلانٹ کی تعمیر کی مفاہمتی یادداشت کی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے باوجود معاہدے میں غیر معمولی دیر ہورہی ہے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ چین ایسے نازک اور مشکل وقت میں پاکستان کی مدد اور ریسکیو کے لیے آگے آیا۔ پاکستان کو چین کے علاوہ دیگر دوست ممالک کا بھی تعاون حاصل رہا ہے۔ وزیراعظم کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ 9ویں جائزے کیلئے تمام شرائط پوری کردی ہیں۔
Discussion about this post