چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ناقابل سماعت قرار دے دیا۔ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائر کی تھی جسے اسلام آباد ہائی کورٹ نے منظور کرلیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے اس محفوظ فیصلہ کوسنایا جس میں توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کو ناقابل سماعت قرار دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پیر کو چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ ٹرائل کے خلاف سماعت کرنے والے چیف جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا اور استدعا کی تھی کہ کیس دوسری عدالت کو منتقل کیا جائے۔
Discussion about this post