تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید کو چیف کورٹ گلگت بلتستان نے جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا۔ چیف کورٹ کے 3 ججز جسٹس ملک عنایت الرحمٰن، جسٹس جوہر علی اور جسٹس مشتاق پر مشتمل بینچ نے متفقہ فیصلہ سنایا۔ پیپلز پارٹی کے رکن جی بی اسمبلی غلام شہزاد آغا نے نااہلی کی درخواست دائر کی تھی ۔
Discussion about this post