پروونشیل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ہفتے سے پیر تک دریائے جہلم، ستلج، راوی اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ اسی بنا پر ممکنا سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت کی طرف سے راوی اور ستلج میں پانی چھوڑنے جانے کا امکان ہے، بھارت کی طرف سے پانی چھوڑے جانے سے سیلاب کے خطرات بڑھنے کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز سمیت صوبائی محکموں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ دوسری طرف لاہور میں آج بھی موسلادھار بارش جاری ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ بدھ کو لاہور میں 10 گھنٹوں کے دوران 291 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس نے مون سون بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ اُدھر کراچی میں جمعے سے موسلادھار بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔
Discussion about this post