وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی منیجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی تھی جس کے بعد ذکا اشرف نئے چئیرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی مقرر کردیے گئے ہیں۔ آج ذکا اشرف جب پی سی بی ہیڈ کوارٹرز پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ذکا اشرف کی سربراہی میں نئی منیجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوا۔ جس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذکا اشرف جمعے کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سالانہ میٹنگز میں شرکت کے لیے جنوبی افریقا کا رخ کریں گے۔ آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز 10 سے 13 جولائی تک جنوبی افریقی شہر ڈربن میں ہورہی ہے۔ آئی سی سی پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے ارکان کو بریف کرے گا جبکہ میٹنگز کی سائیڈ لائنز پر پی سی بی کے عہدے داران رکن ممالک کے عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گے۔
Discussion about this post