فاسٹ بالر اور پنجاب کے نگراں وزیر کھیل وہاب ریاض نے لاہور میں موسلادھار بارش کے بعد تیزرفتاری سے گاڑی چلانے پر معذرت کرلی۔ اُن کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ عمل جان بوجھ کر نہیں کیا۔ یاد رہے کہ لاہور میں طوفانی بارش کی وجہ سے پورا شہر ڈوب گیا ہے۔ کئی شاہراہیں زیرآب آچکی ہیں۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر وہاب ریاض کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ شہر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے نکلے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر برساتی پانی میں وہاب ریاض تیز رفتاری میں گاڑی چلا رہے ہیں اور پانی کے چھینٹے دوسری گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں پر پڑ رہے ہیں۔ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار خاتون بھی پانی سے گیلی ہوجاتی ہیں۔ صارفین کی طرف سے وہاب ریاض کے اس عمل پر کڑی تنقید کی گئی جس کے جواب میں نگراں وزیر کھیل نے سوشل میڈیا پر وضاحت دی کہ ایک سکے کے ہمیشہ دو رُخ ہوتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے ہم ہمیشہ غلط پہلو ہی دیکھتے ہیں۔ بدھ کو جو کچھ بھی ہوا اس کے لیے وہ معذرت خواہ ہیں۔ یہ بالکل غیر ارادی تھا اور اسے غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ وہاب ریاض نےمشورہ دیا کہ مثبت سوچ کو فروغ دیا جائے۔
There are always two sides of the coin, but unfortunately we always see the wrong one only. I’m sorry for what happened yesterday, it was purely unintentional and was misperceived in a very wrong way. Let’s try to spread positivity always and not malign this beautiful country of…
— Wahab Riaz (@WahabViki) July 6, 2023
Discussion about this post