پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک اور جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے لاہور کے گلبرگ میں اپنے گھر میں میں پستول سے اپنے سر کا نشانہ تاک کر خود کو موت گلے لگالیا۔ عالمگیر نے خودکشی سے پہلے ایک تحریر بھی چھوڑی ہے جس میں انہوں نے اپنی بیماری کا تذکرہ کیا ہے۔ اُدھر عالمگیر ترین کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ انہیں ایسی بیماری کا کوئی علم نہیں تھا۔ 63 برس کے عالمگیر غیر شادی شدہ تھے جن کی منگنی ہوئی تھی اور اب دسمبر میں شادی ہونے جارہی تھی۔
Discussion about this post