احتساب عدالت لاہور سابق وزیراعظم نواز شریف کی غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں بریت کا فیصلہ جاری کردیا۔ نواز شریف اور ان کی جائیداد کے 27 شیئر ہولڈرز کی منجمد جائیدادیں بحال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ احتساب عدالت کے مطابق ریکارڈ بتاتا ہے کہ نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، اُس وقت کی حکومت نے نیب حکام کو نواز شریف کا سیاسی کیریئر تباہ کرنے پر مجبور کیا، 3 بار کے وزیرِ اعظم نواز شریف کی ساکھ کو تباہ کیا گیا، ریفرنس کے الزامات میں ان کا کردار شریک ملزموں سے بھی کم ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق نیب کیس پراپرٹی اپیل کا وقت ختم ہونے کے بعد ریلیز کر دے، فیصلے کی کاپی چیئرمین نیب اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کو بیھجی جائے۔ احتساب عدالت کے مطابق عدالت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی۔ نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس لیا جاتا ہے۔
Discussion about this post