حاجی گلبر خان کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے ہے۔ جنہیں 19 ارکان کی حمایت ملی جس کے بعد وہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے۔ حاجی گلبر خان کو مسلم لیگ نون اور پی پی کی مکمل حمایت حاصل رہی۔ وہ 2009 میں جے یو آئی فے کے ٹکٹ سے منتخب ہوچکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت میں وزیر صحت رہے اور پھر 2015 میں انہوں نے نون لیگ کے امیدوار کو انتخابات میں شکست دی۔ اسی طرح 2020 میں وہ تحریک انصاف میں شامل ہو کر الیکشن کے میدان میں آئے جس میں کامیابی کے بعد وہ وزیر صحت بنے۔
Discussion about this post