وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ افغانستان دوحہ معاہدے کی پاسداری نہیں کررہا اور ناہی ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق ادا کررہا۔ 50،60 لاکھ افغانوں کو حقوق کے ساتھ پاکستان میں 40،50 سال سے پناہ میسر ہے جبکہ پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کو افغان سر زمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں۔ وفاقی وزیر دفاع کے مطابق یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی، پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنے وسائل بروئے کار لائے گا۔ یاد رہے کہ جمعے کو انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے بیان میں بھی کہا گیا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان شہریوں کا ملوث ہونا ایک اہم مسئلہ ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ افغان حکومت دوحہ معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
افغانستان ھمسایہ اور برادر ملک ھونے کا حق نہیں ادا کر رہا اور نہ ھی دوہہ معاہدے کی پاسداری کر رہا ھے. 50/60 لاکھ افغانوں کو تمامتر حقوق کیساتھ پاکستان میں 40/50 سال پناہ میسر ھے. اسکے بر عکس پاکستانیوں کا خون بہانے والے دھشت گردوں کو افغان سر زمین پہ پناہ گائیں میسر ھیں. یہ صورت…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) July 15, 2023
Discussion about this post