تحریک انصاف کے سابق مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے نئی پارٹی تحریک انصاف پارلیمنٹرین بنانے کا اعلان کردیا۔ پشاور میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی جیسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے وجود سے ہی ہم سب کا وجود ہے۔ تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا سے مکمل خاتمہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کی اس پارٹی میں سابق وزیرِ اعلیٰ محمود خان بھی شامل ہونے والے ہیں۔ پرویز خٹک کو اس نئی پارٹی کے لیے 57 سابق ارکان قومی و صوبائی کی حمایت حاصل ہے۔
Discussion about this post