سابق وزیرِ اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔انہوں نے یہ بیان 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرایا۔ اعظم خان کے بیان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے تمام تر حقائق کو جان بوجھ کر چھپا کر سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا اور تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لیے سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر ڈرامہ صرف اور صرف اپنی حکومت بچانے کے لیے رچایا۔ اعظم خان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا سائفر کو غلط رنگ دے کر عوام کا بیانیہ بدل دوں گا ۔انہوں نے سائفر اعظم خان سے 9 مارچ کو لیا اور بعد میں کھودیا۔ سابق وزیراعظم نے سائفر ڈرامہ کے ذریعے عوام میں ملکی سلامتی اداروں کے خلاف نفرت کا بیج بویا۔ سائفر کو ملکی سلامتی اداروں اور امریکہ کی ملی بھگت کا جان بوجھ کر غلط روپ دیا گیا، اعظم خان کا مزید کہنا تھا کہ اُن کے منع کرنے کے باوجود ایک خفیہ مراسلہ عوام میں ذاتی مفاد کے لیے لہرایا گیا۔
Discussion about this post