لاہور میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کی صنعت میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ جس سے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نرخوں میں حالیہ اضافے کا بوجھ نہیں پڑے گا۔ اس اضافے کا کچھ اثر 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر پڑے گا، 63 فیصد بجلی صارفین کے علاوہ 31 فیصد صارفین کو اس میں جزوی سبسڈی دی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ معاہدے کے بعد پاکستان ہر ماہ آزربائیجان سے ایک ایل این جی کارگو خریدے گا، یہ معاہدہ ایک سال کے عرصے پر مبنی ہے، ایک سال بعد اس میں مزید ایک سال توسیع کی جائے گی۔ وزیراعظم کے مطابق معاہدے کے تحت پیش کیا جانے والا کارگو اگر مارکیٹ کی قیمت کے مطابق ہوگا تو اسے خرید لیں گے، اگر ضرورت نہ ہوئی تو اس کی خریداری سے معذرت کرلیں گے۔
Discussion about this post