وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کے لیے چین نے قرضہ 2 سال کے لیے موخر کیا ہے۔ اس سلسلے میں چین کے ایگزم بینک نے باضابطہ طورپر پاکستان کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد پاکستان کو اضافی سود ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ یاد رہے کہ تمام قرض معاہدوں کی مدت میں21 جولائی2023 سے 30 جون 2025 تک توسیع کی گئی ہے۔ دوسری جانب مرکزی بینک نے ڈالر کی فراہمی بڑھانے کے لیے منی چینجرز کو بیرون ملک سے ڈالر کیش کی صورت میں منگوانے کی اجازت دے دی۔ منی چینجرز غیرملکی کرنسی ایکسپورٹ کے عوض کیش ڈالر درآمد کرسکیں گے۔ مرکزی بینک کے سرکلر کے مطابق ایکسچینج کمپنیز کو برآمد کردہ کرنسیز کی مالیت کا 50 فیصد نقد ڈالر درآمد کی اجازت ہوگی، اسی طرح برآمد کردہ کرنسیز کا باقی 50 فیصد بینکوں میں ایکسچینج کمپنیز کے فارن کرنسی اکاؤنٹ میں لانا ہوگا۔
Discussion about this post