کراچی والوں کے لیے اب بجلی اور مہنگی ہوگئی اور یہ اقدام جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے بعد سامنے آیا ہے ۔ آج کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کے دوران نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔ جس کے بعد کراچی کے صارفین پر 4 ارب 30 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا اور یہ اضافی ادائیگیاں اگست میں کرنی ہوگی۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کا کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر اطلاق نہیں ہو گا۔
Discussion about this post