تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی جگہ اب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رعنا انصار سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں گی اور اس بات کا باقاعدہ اعلان اسپیکر سندھ اسمبلی نے کردیا۔ رعنا انصار سندھ اسمبلی میں پہلی خاتون قائد حزب اختلاف ہوں گی۔ ان کے نام کی تجویز ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے دی تھی جنہیں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
Discussion about this post