وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق چین کے ایکسپورٹ۔امپورٹ (ایگزم) بینک نے پاکستان کا 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ان 2 ارب 40 کروڑ ڈالر میں سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ مالی سال 24-2023 اور ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا مالی سال 25-2024 کے لیے روول اوور کیا ہے۔ پاکستان دو برس میں صرف سود کی ادائیگی کرے گا۔
Chinese EXIM Bank has rolled over for 2 years principal amounts of following loans totalling US$ 2.4 billion which are due in next 2 fiscal years:
FY2023-24: US$1.2 billion
FY2024-25: US$ 1.2 billionPakistan will make interest payments only in both years.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) July 27, 2023
یاد رہے کہ چند دنوں پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 60 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، چین کے ایگزم بینک نے 60 کروڑ ڈالر رول اوور کردیے ہیں۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری دے رکھی ہے ۔ سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے بھی ایک ارب ڈالر مل چکے ہیں۔ یہ تمام رقم شامل کرنے کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 8 ارب 70 کروڑ ڈالر ہو جائیں گے۔
Discussion about this post