سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس کنوینیر فوزیہ ارشد کی صدارت میں ہوا ، جس میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیمرا ( ترمیمی ) بل 2023 واپس لینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مخلصانہ سوچ اور محنت کے بعد یہ بل تیار کیا گیا تھا لیکن بعض شقوں پر تحفظات اور اعتراضات تھے جن کا احترام کرتے ہیں۔ مریم اورنگزیب کے مطابق پیمرا کے پرانے سیاہ قانون کو ختم کرنا چاہتے تھے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ میڈیا کی نمائندہ تنظیمیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز پہلے دن سے مشاورت اور بل کی تیاری کا حصہ رہے، ابتدا سے یہی کہا تھا کہ متفقہ طور پر ہی بل منظور کرائیں گے، اب جو حکومت بھی آئے گی وہ بل پر بحث کرلے۔
Discussion about this post