چئیرمن سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان الیکٹرک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ترمیمی آرڈننس 2023 پیش کیا۔ جسے منظور کرلیا گیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آرڈینس کی بہت سی شقوں کی تبدیلی ضروری تھی۔ اے پی این ایس، سی پی این ای، پی ایف یو جے، پی بی اے، ایمنڈ سمیت تمام میڈیا نمائندوں کے ساتھ مشاورات کے ساتھ اس میں پیش رفت کی گئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے مطابق پیمرا آرڈیننس 2002 کے تحت چیئرمین پیمرا کسی بھی چینل کو بند کر سکتا ہے، معطل کر سکتا ہے، لائسنس منسوخ کر سکتا ہے، چلتے پروگرام کو بند کر سکتا ہے۔ سینیٹ میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ منگل کو صحافیوں کا 40 رکنی وفد وزیراعظم سے ملا، جس میں میڈیا مالکان بھی تھے، وفد نے وزیراعظم کو کہا کہ یہ صحافیوں کی فلاح کا بل ہے، اسے منظور کیا جائے، بل کو ترامیم کے بعد واپس قومی اسمبلی جانا ہے لہذا اسے منظور کر لیا جائے۔ بعد میں ترمیمی آرڈینس کو قومی اسمبلی نے بھی متفقہ طورپرمنظور کرلیا۔
Discussion about this post