وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان اہم ملاقات میں اس بات کا فیصلہ نہ ہوسکا کہ نگراں وزیراعظم کس کو نامزد کیا جائے۔ اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک اور مشاورتی بیٹھک جمعے کو ہونے جارہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کو خط لکھ کر مشاورت کے لیے آج مدعو کیا تھا جس کے وہ وزیراعظم سے ملنے پہنچے۔ دونوں نے ایک دوسرے کے سامنے تین تین نام رکھے ہیں جن پر مشاورت ہوئی۔ یاد رہے کہ پیپلز پارٹی نے نگران وزیر اعظم کے لیے سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سابق چیف جسٹس آف تصدق حسین جیلانی کا نام تجویز کیا ہے جبکہ دیگر ناموں میں صادق سنجرانی، حفیظ شیخ، میاں محمد سومرو، فواد حسن فواد شامل ہیں۔ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کے لیے 3 دن کا وقت ہے۔ ان ایام نام فائنل نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔
Discussion about this post