وزیراعظم شہبازشریف کہتے ہیں کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے ان کے پاس 8 دن ہیں لیکن امید ہے کہ آج نگراں وزیراعظم کے نام کا فیصلہ ہوجائے گا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ان کی ملاقات اپوزیشن لیڈر راجا ریاض سے ہورہی ہے جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ کسی بھی ایک نام پر اتفاق نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس بھیج دیا جائے گا جس کو آئین کے مطابق 3 روز کے اندر فیصلہ کرنا ہو گا۔ پارلیمانی کمیٹی کی سطح پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا جسے 2 دن میں حتمی فیصلہ کرنا ہو گا۔
Discussion about this post