اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت میں توسیع پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا جس کے تحت جج ابوالحسنات نے تینوں مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت خارج کر دی۔ یہی نہیں چیئرمین تحریک انصاف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی رد کردی گئی ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے درخواست استثنیٰ دائر کرتے ہوئے یہ موقف پیش کیا کہ سابق وزیرِ اعظم اٹک جیل میں اس وقت قید ہیں۔ اُن کی دیگر مقدمات میں بھی ضمانت منظور کی گئی جس پر پراسیکیوٹر کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں توسیع کی مخالفت کی گئی۔ پراسیکیوٹر کا موقف تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بے انتہا ریلیف دیا گیا ہے، ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کی جائے۔ ہم کرکٹ میدان میں نہیں کھڑے، کریمنل کیس میں کھڑے ہیں، تفتیش بعد میں آئے گی، حاضری چیئرمین پی ٹی آئی کی پہلے بنتی ہے۔
Discussion about this post