اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ اس موقع پر جسٹس بابر ستار نے دونوں کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آرڈر معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا۔ عدالت نے ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن اور آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان سے بیان حلفی بھی طلب کرلیا ہے۔ عدالت کے مطابق اگر شہریار آفریدی یا شاندانہ گلزار کو کچھ ہوا تو ڈی سی اور آئی جی اسلام آباد ذمہ دار ہوں گے۔ شہریار آفریدی کو بھی تلقین کی گئی کہ معاملہ ابھی عدالت میں زیرالتوا ہے اسی لیے وہ بیان بازی سے گریز کریں گے۔ میڈیا یا سوشل میڈیا پر کوئی بیان نہیں آنا چاہیے۔
Discussion about this post