آل راؤنڈر اور پنجاب کے نگراں وزیر کھیل وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت سوچ بچار کے بعد کرکٹ سے جدائی کا فیصلہ کرلیا۔ وہاب کے مطابق وہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں اور اب ان کی توجہ کا مرکز فرنچائز کرکٹ ہوگی۔
وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 2 سال سے یہ فیصلہ کرنے پر غور کررہے تھے۔ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ انہوں نے اپنے ملک اور ٹیم کے لیے بہترین خدمت انجام دی۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ یاد رہے کہ وہاب ریاض کا کیرئیر 15 برس پر مبنی تھا۔ انہوں نے 2020 میں آخری بار پاکستان کی نمائندگی کی۔ وہاب ریاض 27 ٹیسٹ 91 ون ڈے اور 36 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایکشن میں نظر آئے۔
وہاب ریاض کو پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی اور ٹی20 فارمیٹ میں 400 سے زائد وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ عالمی کپ 2015 کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ان کا تباہ کن اسپیل سب کو یاد رہے گا۔
Happy birthday to @TheRealPCB quick Wahab Riaz 🎂
Who could ever forget his fiery spell against @CricketAus at the 2015 @CricketWorldCup and his famous battle with @ShaneRWatson33 ☄️ pic.twitter.com/3yw3bCrolp
— ICC (@ICC) June 28, 2021
Discussion about this post