چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں عام انتخابات کے جلد انعقاد کے حوالے سے بات ہوئی۔ یہ ملاقات لگ بھگ2 گھنٹے تک جاری رہی۔ جس میں جلد انتخابات کرانے اور اس میں حائل رکاوٹوں اور مردم شماری کے معاملات پرگفتگو ہوئی۔ ملاقات میں چیف جسٹس نے انتخابات کے انعقاد میں آئین کی شقوں پر عمل درآمد پر زور دیا جب کہ الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجا نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
Discussion about this post