ترجمان ایوان صدر کے مطابق اتوار کے واضح بیان کے پیش نظر صدر مملکت کے سیکرٹری کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کردی گئی ہیں۔ ایوانِ صدر کا وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے نام خط میں سیکریٹری صدر وقار احمد کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں، ان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کی جاتی ہیں۔ ایوان صدر نے وزیراعظم کو خط لکھ کر کہا کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی 22 گریڈ کی افسر حمیرا احمد، کو بطورصدر مملکت کی سیکرٹری تعینات کیا جائے۔یاد رہے کہ اتوار کو صدر عارف علوی نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے آفیشل سیکریٹ ترمیمی بل 2023 اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 پر دستخط نہیں کیے کیونکہ وہ ان قوانین سے متفق نہیں تھے۔
کل کے واضح بیان کے پیشِ نظر ایوانِ صدر نے صدر مملکت کے سیکرٹری کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کردیں
ایوانِ صدر کا وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے نام خط
وقار احمد، صدر مملکت کے سیکرٹری، کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کی جاتی ہیں، ایوانِ صدر
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) August 21, 2023
Discussion about this post