نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کراچی میں معروف تاجروں کی تقریب سے خطاب کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہر ممکن کوشش کریں گے کہ تاجروں کے مسائل حل ہوجائیں۔ نگراں حکومت بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری اور شفاف انتخابات کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم کہتے ہیں کہ توانائی اور خوراک کی کمی کے مسائل کا سامنا ہے، جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے، معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی کوششوں میں تاجر برادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔ نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ اب ایک دوسرے کو سننے کی ابتدا کرنے کی ضرورت ہے، انسان کو جو نعمتیں ملتی ہیں وہ فرد واحد کے لیے نہیں ہوتیں، نعمتیں شیئر کرنے کے لیے ہوتی ہیں۔
Discussion about this post