صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو الیکشن کی مناسب تاریخ طے کرنے کے لیے آج یا جمعرات کی دعوت دے دی ہے۔ صدر نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھا جس میں ان کا یہی کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 دن کے اندر الیکشن کرانا ضروری ہیں۔ خط کے مطابق صدر نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی 9 اگست 2023 کو تحلیل کردی تھی۔ آئین پاکستان کی شق 48 کی ذیلی شق 5 کے تحت صدر مملکت تاریخ دینے کے پابند ہیں۔ جب صدر قومی اسمبلی تحلیل کرتا ہے اور اس کا شق ون کا کوئی حوالہ نہیں ہوتا ہے تووہ تاریخ دے گا جو قومی اسمبلی کے انتخابات کے لیے تاریخ دے گا جو اسمبلی کی تحلیل کے دن کے بعد 90 روز سے طویل نہ ہو۔ آئین کے آرٹیکل 224 یا 224 اے کے مطابق نگران کابینہ تشکیل دی جائے گی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا چیف الیکشن کمشنر، سکندر سلطان راجہ، کو خط
صدر مملکت نے جنرل الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل مُلاقات کی دعوت دے دی
صدر مملکت نے 09.08.2023 کو وزیر اعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا، صدر کے خط کا متن pic.twitter.com/JpRXqcnHsw
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) August 23, 2023
Discussion about this post