جمعرات کو صبح سویرے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7 پیسے کمی سے شروع ہوئی جب ڈالر روپے کے مقابلے میں 299 روپے 56 پیسے کی سطح پر آ گیا لیکن بعد میں کمی بیشی کا رجحان برقرار رہا اور پھر ڈالر 28 پیسے اضافے کے ساتھ 299 روپے 91 پیسے کی سطح پر آ گیا۔ بدھ کو بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 299 روپے 63 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا ۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اچانک اضافہ ہوا جس کے باعث ڈالر 6 روپے بڑھ کر 312 روپے پر بند ہوا تھا۔
Discussion about this post