لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو 9 مئی کی ہنگامہ آرائی کے دوران لاہور میں کور کمانڈر کے مکان پر حملے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرنے اور گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ معلوم ہوا ہے اجازت ملنے کے بعد اب جے آئی ٹی سربراہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور عمران کشور کی سربراہی میں پولیس ٹیم جناح ہاؤس حملہ کیس میں عمران خان سے تفتیش اور گرفتاری کے لیے جمعے کو اٹک جیل جائے گی۔ اس سلسلے میں جے آئی ٹی نے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کو اٹک جیل میں سابق وزیراعظم سے تفتیش کے لیے پولیس کو رسائی دینے کی درخواست جمع کرادی۔ ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے لاہور منتقل نہیں کرے گی بلکہ اٹک جیل میں ہی ان کی گرفتاری ریکارڈ کرے گی۔
Discussion about this post