سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں سائفر گمشدگی کے معاملے پر پیش کیا گیا۔ مقدمے کی سماعت جج ابوالحسنات نےکی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا ایف آئی اے نے مزید 9 دن کے جسمانی ریمانڈ مانگنے کی استدعا کی۔ جس پر وکیل پی ٹی آئی شعیب شاہین نے مخالفت کی۔ بند کمرے میں ہونے والی اس سماعت میں اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر جلسے میں لہرایا، جبکہ شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ سائفر کی کئی کاپیاں ہوسکتی ہیں۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا موقف تھا کہ انہوں نے سائفر چوری نہیں کیا۔بطور وزیرِ خارجہ سائفر کو وزارتِ خارجہ کو بھیج دیا تھا۔ عدالت نے دونوں فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جسے بعد میں سنایا گیا جس کے تحت ایف آئی اے کو شاہ محمود قریشی کا مزید 3 دن کا جسمانی ریمانڈ مل گیا ہے۔
Discussion about this post