افغانستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنسنی خیز بیٹنگ کرنے والے نسیم شاہ کہتے ہیں کہ پل پل بدلتے لمحات اور تجسس والے میچز کے آخر میں بیٹنگ کرنے سے انہیں ہارٹ اٹیک کا خطرہ رہتا ہے۔ نسیم شاہ کے مطابق مشکل صورتحال میں خود پر یقین رکھتے ہیں ، جب وہ کھیلنے گئے تب شاداب کریز پر تھے اور یقین تھا وہ میچ ختم کریں گے۔ جب شاداب خان آؤٹ ہوئے تو نسیم شاہ کے مطابق ان کے دل میں آیا وہی بولر ہے تو وہ آج بھی میچ جتوا سکتے ہیں ، خوشی کی بات ہے پاکستان ناصرف میچ بلکہ سیریز بھی جیت گیا۔ ایک اور انٹرویو میں نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ صرف اتنا کہنا چاہیں گے کہ کاش آج ان کی والدہ ہوتیں اور وہ بیٹے کی یہ کامیابی دیکھ پاتیں۔
یاد رہے کہ جمعرات کو پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغان ٹیم کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔ افغانستان کا دیا گیا 301 رنز کا ہدف پاکستان ٹیم نے آخری اوور میں پورا کیا۔ نسیم شاہ ایک مرتبہ پھر افغانستان کے سامنے دیوار بن گئے۔ حارث رؤف اور نسیم شاہ نے آخری اوور میں 11 رنز بنا ڈالے۔
Such chases not for the faint-hearted 😅
🗣️ @iNaseemShah the finisher on his splendid cameo last night 👏#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/AUANuDjlWW
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 25, 2023
Discussion about this post