کراچی، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالا اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کے بڑھتے ہوئے بل پر احتجاج اور مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ عوام کا موقف ہے کہ بجلی کے بل میں اضافے نے ان کی زندگی دوبھر کردی ہے۔ ملک گیر احتجاج اور مظاہروں کے پیش نظر اب وزیراعظم انوار الحق نے اتوار کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزارتِ بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ لی جائے گی۔ انوارالحق کے مطابق صارفین کو بجلی کے بِلوں سے متعلق زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر مشاورت کی جائے گی۔
بجلی کے بھاری بِلوں کے معاملے پر میں نے کل وزیر اعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ لی جائے گی اور صارفین کو بجلی کے بِلوں کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) August 26, 2023
Discussion about this post