عالمی کرکٹ کپ 2023 کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی اسٹارنیشن جرسی متعارف کرادی گئی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تقریب منعقد ہوئی جس میں کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے شرکت کی۔ پی سی بی کے مطابق نئی اسٹار نیشن جرسی دراصل پاکستان کرکٹ کے ہیروز اور ُپرجوش سپورٹرز کے تعلق کو ظاہر کرتی ہے، اس جرسی کا ہر اسٹار کرکٹ کے میدان میں کارناموں اور بہتر سے بہتر کارکردگی پیش کرنے کی خواہش رکھتا ہے، یہی نہیں اس جرسی کے ڈیزائن میں وہ جذبہ بھی ہے جو کرکٹ سے محبت کرنے والے ہر پاکستانی کے اندر گونجتا رہتا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ اسٹار نیشن جرسی کے ذریعے پاکستانی کرکٹرز اور جوشیلے شائقین ہر میچ میں ایک مضبوط تعلق سے جڑے رہیں گے ۔ بی سی سی آئی کے صدر اور نائب صدر پاکستان آرہے ہیں، زمبابوے کرکٹ بورڈ کے سربراہ بھی پاکستان آئیں گے، پی سی بی نے سبھی بورڈ سربراہان کو دعوت دی تھی۔ اس موقع پر کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل عثمان وحید کہتے ہیں یہ اسٹار نیشن جرسی صرف یونیفارم نہیں ہے بلکہ اس پر کامیابیاں، قربانیاں اور کہانیاں درج ہیں۔
🚨 The 𝐁𝐈𝐆 𝐑𝐄𝐕𝐄𝐀𝐋 is here!
Unveiling the Star Nation Jersey’23 🇵🇰🌟
Pre-order at https://t.co/TWU32Ta9wL
More details ➡️ https://t.co/B6QujGcP5Z#WearYourPassion pic.twitter.com/l6Ej3RhpHc
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 28, 2023
Discussion about this post