اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنادیا جس کے تحت توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی سزا کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی تھی۔ 5 اگست کو اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کرکے اٹک جیل میں قید رکھا گیا تھا۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں ایف آئی اے، نیب اور پولیس کو گرفتاری سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔
Discussion about this post