آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا تحریری آرڈر سپرنٹنڈینٹ اٹک جیل کو بھیج دیا۔ یوں توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کے باوجود چیئرمین تحریک انصاف کی رہائی ممکن نہیں ہو پائی۔ جیل حکام کو لکھے مراسلے کے مطابق ملزم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہے۔ عدالتی حکم کے بعد اب چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھا جائے جبکہ 30 اگست کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم ملا ہے۔
Discussion about this post