آج ملتان کے میدان میں نیپال اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ کا افتتاحی میچ کھیلا جانے والا ہےجس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ایونٹ میں 6 ٹیمیں قسمت آزما رہی ہیں۔ ایشیا کپ 2023 میں پاکستان اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں جبکہ ٹورنامنٹ میں افغانستان، بنگلہ دیش، نیپال اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہیں۔
اس ایونٹ کے زریعے نیپال پہلی بار ایکشن میں نظر آئے گا۔ نیپال نے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں متحدہ عرب امارات کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ 2023 کے لیے جگہ بنائی۔ ٹورنامنٹ 1984 کے ون ڈے فارمیٹ پر کھیلا جارہاہے۔ ماضی میں ایشیا کپ ٹی 20 فارمیٹ پر بھی کھیلا جاچکا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم اب تک سب سے زیادہ 7 بار ایشیائی فاتح بن چکی ہے جبکہ سری لنکا نے 6 بار یہ اعزاز حاصل کیا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم 2 مرتبہ ایشیا کپ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ موجودہ ایونٹ میں گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور نیپال شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔ اس دوران 13 میچز کھیلے جائیں گے۔
گروپ اسٹیج کے میچز 30 اگست سے 5 ستمبر تک جاری رہیں گے۔ ابتدائی 3 میچز پاکستان میں جبکہ باقی سری لنکا کے میدانوں پر ہوں گے۔ سپر فور اسٹیج کا آغاز 6 سے 15 ستمبر سے ہوگا۔ ان میں 5 میچز سری لنکا میں جبکہ ایک پاکستان میں ہوگا۔
Discussion about this post