الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں مختلف سیاسی قیادتوں سے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق عبوری حکومت کی معیاد میں توسیع کے لیے الیکشن غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہوسکتے ہیں لیکن اگر حلقہ بندیوں کا عمل فوری طور پر مکمل ہوجائے تو الیکشن جنوری کے آخر یا پھر ہر قیمت میں فروری کے وسط تک کرائے جائیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے وفود کو آگاہ کیا کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق حلقہ بندی کا کام 4 ماہ کے اندر 14 دسمبر 2023 کو مکمل ہونا ہے۔ الیکشن کمیشن حلقہ بندی کے دورانیے کو مزید کم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے بعد فوراً الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔
Meeting with Political Party BAP on 30th August 2023#ECP pic.twitter.com/Y2Kk0ZfwHG
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL) (@ECP_Pakistan) August 30, 2023
Discussion about this post