نیویارک سٹی کے میئرایرک ایڈمز نے مسلمانوں کو یہ خوش خبری سنائی ہے جس کے تحت مساجد اور عبادت گاہیں جمعہ کے دن اور رمضان المبارک میں اجازت لیے بغیر ادان دے سکتی ہیں۔ میئر کے مطابق یہ نیویارک میں مسلمانوں کو اپنے عقیدے پر عمل کرنے کی آزادی کی طرف ایک نیا قدم ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ جمعے کو ساڑھے 12 اور ڈیڑہ بجے کے درمیان اب نیویارک کی مساجد سے اذان لاوڈ اسپیکر کے ذریعے دی جاسکتی ہے۔ ا س سے پہلے مسلم کیمونٹی کو خصوصی اجازت حاصل کرنی پڑتی تھی۔ امریکی مسلمانوں بالخصوص نیویارک میں رہائش پذیر افراد نے میئر کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔
We’re cutting red tape and saying clearly that mosques and houses of worship are free to amplify their call to prayer on Fridays and during Ramadan without a permit necessary.
Read more: https://t.co/lVRw5brgVU https://t.co/pdjMDdJe9p pic.twitter.com/wkblirAeY6
— Mayor Eric Adams (@NYCMayor) August 29, 2023
Discussion about this post