ایشیا کپ کا اہم میچ سری لنکن شہر کینڈی میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانا ہےلیکن پالی کیلے اسٹیڈیم کے آس پاس سے بارش ہونے کی رپورٹس مل رہی ہیں۔ میدان میں موجود اسٹاف نے فیلڈ کو کور کردیا ہے۔ پیش گوئی کی جارہی ہے دن 2 سے 3 بجے درمیان بارش کے 40 سے 60 فی صد چانس ہیں جبکہ اس کے بعد بارش کے امکان صرف 20 فی صد سے کم ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دوپہر ڈھائی بجے کھیلا جائے گا۔
Discussion about this post