اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی تھری ایم پی او کے تحریری گرفتاری کے آرڈر کو معطل کردیا۔ ساتھ ہی عدالت عالیہ نے حکم دیا ہے کہ پرویز الہیٰ کو فوری طور پر رہا کیاجائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی سی اسلام آباد سمیت فریقین کو منگل کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک جواب طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت دی کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب آئندہ سماعت تک کسی بھی طرح کا کوئی بیان نہیں دیں گے۔
Discussion about this post