اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فوج اور حکومت مشترکہ طور پر معشیت کی بحالی کے لیے کام کررہے ہیں۔ انوار الحق کاکڑ نے یہ خوش خبری بھی سنائی کہ سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ پاکستان میں 25،25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔ سعودی عرب 5 برسوں کے دوران پاکستان میں کان کنی، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
نگراں وزیراعظم نے اس جانب اشارہ کیا کہ 2 یا اس سے زیادہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی فوری نج کاری کی جائے گی ۔ بجلی اور ٹیکس کے شعبوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ حکومت وسط مدتی اصلاحات کی بنیاد فراہم کرے گی۔ نگراں وزیراعظم کے مطابق الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ تمام سیاسی جماعتوں کو بلاامتیاز الیکشن میں حصہ لینے کے لیے یکساں مواقع ملیں گے لیکن بعض سیاسی جماعتوں کا رویہ تشدد پسند ہے جس سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ الیکشن کے جلد انعقاد کے لیے سہولت فراہم کرنا نگراں حکومت کا مینڈیٹ ہے۔ اسی طرح مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں لازمی ہیں۔
براہِ راست: نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی اسلام آباد میں بین الاقوامی میڈیا کے نمائندگان سے ملاقات میں گفتگو https://t.co/FIz8eLh6A9
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 5, 2023
Discussion about this post