آئی سی سی ٹرافی 3 دن کے لیے پاکستانی شہر لاہور کی مہمان رہے گی۔ اس دوران ٹرافی کو تاریخی مقامات کی سیر کرائی جائے گی جبکہ کرکٹ پرستاروں کو بھی اس کا دیدار کرایا جائے گا۔ بڑے مقابلے کی اس ٹرافی نے اپنے سفر کا آغاز بھارت سے کیا تھا جہاں عالمی کپ 5 اکتوبر سے ہورہا ہے جس میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا احمد آباد میں 14 اکتوبر کو ہوگا۔
آئی سی سی ٹرافی نے بھارت کے بعد آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پاپوا نیو گنی، امریکہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، کویت، بحرین، اٹلی، فرانس اور انگلینڈ کا دور کیا تھا۔ لاہور میں ٹرافی کا نظارہ 6 ستمبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے آؤٹ ڈور ایریا میں صبح 10 بجے سے کیا جاسکے گا۔
Discussion about this post