بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی گوتھم گھمبیر کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش بے نقاب ہوگئی۔ گھمبیر جنہوں نے پاکستان اور بھارت کے ایشیا کپ کے میچ کے دوران میدان سے باہر جاتےہوئے تماشائیوں کو انگلی کے ذریعے نازیبا اشارہ کیا تھا۔ یہ وہی تماشائی تھے جو کوہلی کوہلی کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے اور یہی بات گھمبیر کو ایک آنکھ نہ بھائی جبھی انہوں نے قابل اعتراض اشارہ کیا۔
GAUTAM Gambhir Showed middle finger to kohli – kohli chants!🥵#IndvsNeppic.twitter.com/9qthyDDxQn
— ᴘʀᴀᴛʜᴍᴇsʜ⁴⁵ (@45Fan_Prathmesh) September 4, 2023
سوشل میڈیا پر گھمبیر کے اس فعل پر تنقید کی گئی تو بھارتی اسپورٹس رپورٹر وکرانت گپتا نے بذریعہ ٹوئٹ یہ کہانی سنائی کہ دراصل گھمبیر نے کوہلی کوہلی کے نعروں پر نہیں بلکہ میدان میں بیٹھے پاکستانی تماشائیوں کے بھارت مخالف نعروں پر یہ ردعمل دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گھمبیر کچھ ہی دیر بعد ٹی وی کیمروں کے گھیرے میں نظر آئے اور انہوں نے یہ راگ الاپا کہ پاکستانی تماشائی بھارت مخالف نعرے لگا رہے تھے جس کے جواب میں انہوں نے یہ سب کیا۔ گھمبیر نے یہ جھوٹا دعویٰ بھی کیا کہ پاکستانی صارفین نے اپنے نعرے ہٹا کر ” کوہلی کوہلی ” کے نعرے ایڈٹ کرکے لگادیے ہیں۔
Here is the real audio clip you can clearly listen to what they are saying.#GautamGambhir pic.twitter.com/M7tZukavRX
— Sidha_memer (@Sidha_memer) September 4, 2023
گوتھم کی اس فرضی کہانی کے جواب میں کچھ ہی لمحوں بعد ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر نظر آئی جس میں منظر وہی تھا کہ گھمبیر فون پر بات کرتے ہوئے میدان سے باہر جاتے ہوئے نازیبا اشارہ کررہے ہیں لیکن پس منظر میں ۤآڈیو میں ” بھارت ترے ٹکڑے ہوں گے ۔ ” اس ویڈیو کے بعد گھمبیر کےحامی صارفین نےطوفان کھڑا کردیا اور سابق بھارتی کھلاڑی کے عمل کو درست قرار دیا۔
سری لنکن صحافی کی گھمبیر کے خلاف گواہی
سری لنکا سے تعلق رکھنے والے سینئر اسپورٹس صحافی نمبراز رمضان نے گھمبیر کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ان کی کزن اُسی اسٹینڈ میں تھے جہاں کے نعروں کی ویڈیو وائرل ہے۔ ان کے مطابق سری لنکن پرستار بھارتی ٹیم کی حمایت کررہے تھے اور جب گھمبیر تماشائیوں کے اس اسٹینڈ کے پاس سے گزرے تو انہوں نے زور دار انداز میں ” کوہلی کوہلی ” کے نعرے لگائے جس پر گھمبیر نے یہ عمل کیا۔
My cousins who were there at the pallekelle stadium during the last rain effected India vs Pakistan match was sitting at the same place where a sri lankan fan supporting India filmed the Gautam Ghambir’s viral video says the were no anti indian slogans sang. All what happened… pic.twitter.com/vhZOMEJ3PU
— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) September 5, 2023
سری لنکن صحافی کے مطابق پاکستانی اور بھارتی تماشائیوں دوستانہ ماحول میں بیٹھے تھے جو رقص اور گلوکاری کرتے اور اپنی اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی بڑھانے کے لیے نعرے بھی لگا رہے تھے کسی نے بھی کوئی ایسا نعرہ بلند نہیں کیا جس سے کشیدگی ہو۔
بھارت مخالف نعروں والی ویڈیو جعلی
مخصوص ذہنیت کے حامل بھارتی تماشائیوں اور گھمبیر کے بھارت مخالف نعروں والی ویڈیو دراصل جعلی ہے۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ ویڈیو میں جو بھارت مخالف نعرہ سنا جارہا ہے وہ دراصل 15 فروری 2016کو اکھل بھارتیہ ودیارتی پری شاد نے جاری کی تھی اور جس نے دعویٰ کیا تھا کہ دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علموں نے احتجاج کے دوران بھارت مخالف نعرے لگائے۔ اُس وقت بھی کئی طالب علموں نے یہ الزام لگایا تھا کہ ان کے احتجاج میں آڈیو کے ساتھ چھیڑ خانی کی گئی ہے۔ جو نعرہ گھمبیر کی ویڈیو میں سنائی دیا گیا وہ اس طالب علموں کے احتجاج والی ویڈیو کے 32 ویں سکینڈ میں سنا جاسکتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اگراُس ویڈیو کی آڈیو اور گھمبیر کے دعویٰ والی ویڈیو کی آڈیو کو ملائیں تو دونوں ایک ہی ہیں۔ صاف یہی ظاہر ہوتا ہے کہ ” کوہلی کوہلی ” کے نعروں کو ہٹا کر ایک پرانی ویڈیو کی آڈیو گھمبیر کی ویڈیو پر لگا کر پاکستان مخالف جذبات ابھارنے کی گھناؤنی سازش رچائی گئی۔
گھمبیر اور ان کے حامیوں نے عوامی تنقید سے بچنے کے لیے اس سارے واقعے کا رخ پاکستان کی طرف موڑنے کی ناکام کوشش کی لیکن یہ گرفت میں ۤآگئی۔ گھمبیر نے یہاں بھی سیاسی چال بازی دکھانے کی جستجو کی تھی۔
کب اور کیسے کیا ہوا؟
گھمبیر کی ” کوہلی کوہلی ” کے نعروں والی ویڈیو 4 ستمبر 2023 کو شام 6 بجے وائرل ہوئی۔ کوہلی کے خلاف گھمبیر کے ان جذبات کے اظہار کے بعد بھارت ہی نہیں دنیا بھر میں گوتھم گھمبیر پر تنقید کا آغاز ہوا ۔ بھارت کی کئی سیاسی جماعتوں نے گوتھم کی رویہ کی مذمت کی۔ ویڈیو کے وائرل ہونے اور خود پر تنقید کے نشتر برسنے کے بعد 4 ستمبر کو ہی رات ساڑھے 8 بجےگھمبیر نے یہ راگ الاپا کہ انہوں نے کوہلی کوہلی کے نعروں پر نہیں بلکہ بھارت مخالف نعروں پر پاکستانی تماشائیوں کو نازیبا اشارہ کیا۔
گھمبیر کی میڈیا ٹاک کے بعد رات 10 بجے جعلی ویڈیو جاری کی گئی جس میں اصلی نعروں کو ہٹا کر بھارت مخالف نعرے ایڈٹ کرکے لگادیے گئے۔
کوہلی اور گھمبیر میں جنگ
آئی پی ایل کے حالیہ سیزن کے دوران گھمبیر اور کوہلی کے درمیان تلخ اور سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ گھمبیر نے کوہلی کو میدان میں مغلضات بکیں اور دونوں میں ہاتھا پائی ہوتے ہوتے بچی۔
پاکستان مخالف گھمبیر
یہ نئی بات نہیں تنگ نظر اور متعصب گھمبیر کئی بار پاکستانی کھلاڑیوں سے الجھ چکے ہیں۔ ایشیا کپ 2023 کے پاک بھارت میچ کےدوران کھلاڑیوں کے دوستانہ طرز عمل پر بھی گھمبیر کو اعتراض تھا۔ انہوں نے اس بات پر خاصا واویلا مچایا تھا کہ بھارتی کھلاڑی میدان میں پاکستانی کھلاڑیوں سے خوشگوار لہجے میں کیوں بات کرتے ہیں؟ کیوں کھلاڑی ایک دوسرے سے دوستانہ انداز میں چھیڑ چھاڑ کرتے رہتے ہیں۔
Discussion about this post