صدر پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور افواج پاکستان کی جانب سے 58ویں یوم دفاع و شہدا کے موقع پر شہدا اور ان کے لواحقین کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سروسز چیفس کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر 1965 کو حق و باطل کے معرکے نے یہ ثابت کیا کہ غیور قوم اپنی سرحدوں کی حفاظت کر نے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ اس دن مادرِ وطن کے ہزاروں بیٹوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے پاک سرزمین کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔
یوم دفاع کے موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ قوم اور مسلح افواج نے58 سال پہلے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، مادرِ وطن کے بہادر بیٹوں نے دشمن کے خلاف بے خوفی سے لڑتے ہوئے تاریخ کا روشن باب رقم کیا۔ دوسری جانب نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ اپنے شہدا کے مقروض ہیں۔ شہدا ماتھے کے جھومر ہیں۔
Discussion about this post