نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ملک بھر میں سالانہ 589 ارب روپے کی بجلی چوری کی جاتی ہےجب تک یہ چوری ختم نہیں ہوتی اُس وقت تک بل کم نہیں ہوں گے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا ہدف ہے کہ اس چوری کو فوری طور پر روکا جائے۔ اس بجلی چوری کی وجہ سے اسلام آباد، لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہر ماہ 100 ارب کا نقصان ہو رہا ہے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے بعض علاقوں میں سالانہ ایک ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے ۔
LIVE: Caretaker Information Minister @murtazasolangi addressing a news conference along with Caretaker Minister of Energy, Power and Petroleum Muhammad Ali in Islamabad.#APPNews #Pakistan @MoWP15 @Official_PetDiv @MoIB_Official https://t.co/EAGrMvmfTd
— APP 🇵🇰 (@appcsocialmedia) September 6, 2023
وفاقی وزیر کے مطابق 3 مرحلوں میں بجلی چوری روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ چوروں کے مقدمات کے ٹرائل کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے پر غور ہو رہا ہے۔ جبکہ صوبائی سطح پر ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
Discussion about this post