میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے 200 یونٹ والے بجلی صارفین کے لیے ریلیف دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ جس کے تحت صارفین بلز کی ادائیگی 3 ماہانی اقساط میں ادا کرپائیں گےلیکن اس کے بدلے میں جولائی سے گیس کی قیمتوں میں 50 فی صد تک اضافہ اور بجلی چوری کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف سے حکومت پاکستان نے درخواست کی تھی کہ 400 یونٹ ماہانہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بلز کی قسطوں میں وصولی کی اجازت دے لیکن آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست قبول نہیں کی۔
Discussion about this post